About Us
Dr. Munawar Usmani
Dr. Munawar Usmani is an Urdu author, researcher, critic and teacher. His full name is Munawar Maqbool Usmani. His father’s name is Maqbool Muhammad Usmani. Munawar Usmani was born in 1965 in Bahawalpur, Pakistan. He had his early education at home. Read the Quran from his mother and grandmother, entered school in the fourth grade. Passed 7th and 8th standard from Government Technical High School, Bahawalpur and 9th and 10th from Government City High School, Bahawalnagar. Affiliated with Government SE College Bahawalpur. Graduated from the same college with historical and cultural status. He was the editor of the well-known scientific and literary magazine of SE College. Participated in speech and writing competitions on behalf of the college; At the same time, the series of participation in various literary and educational programs of Radio Pakistan Bahawalpur continued (for a while).
رشید احمد صدیقی کے انشائی تیور
سفر راستہ بناتا ہے
مطالعہ اسلوب کے تقاضے
فرنٹ سیٹ انشائیے
More About
ڈاکٹر منور عثمانی اردو کے انشائیہ نگار، محقق، نقاد اور استاد ہیں۔ ان کی چار کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ دو کتابیں زیر اشاعت ہیں۔ انھوں نے “اردو میں نثری اسالیب کے تنقیدی مطالعے کی روایت” کے عنوان سے مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ہے۔ یہ مقالہ بھی عنقریب اشاعت پذیر ہو جائے گا۔
ان کا پورا نام منور مقبول عثمانی ہے۔ ان کے والد کا نام مقبول محمد عثمانی ہے۔ منور عثمانی 1965ء میں پاکستان کے شہر بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں ہوئی۔ قرآن مجید اپنی والدہ اور دادی سے پڑھا، چوتھی جماعت میں سکول میں داخل ہوئے۔ ساتویں اور آٹھویں جماعت بہاولپور کے ایک اہم ادارے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول اور نویں دسویں گورنمنٹ سٹی ہائی سکول، بہاولنگر سے پاس کی۔ گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور سے تعلق قائم ہوا۔ تاریخی و تہذیبی حیثیت رکھنے والے اسی کالج سے گریجویشن کی۔ ایس ای کالج کے معروف علمی و ادبی مجلے کے مدیر رہے۔ کالج کی جانب سے تقریری و تحریری مقابلوں میں حصہ لیا؛ ساتھ ہی ریڈیو پاکستان بہاولپور کے مختلف ادبی اور تعلیمی پروگراموں میں شرکت کا سلسلہ (ایک عرصے) جاری رہا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ایم اے اردو و اقبالیات کیا۔ ایم اے کے دوران میں معروف افسانہ نگار اور ڈراما نگار اشفاق احمد پر تھیسس (بعنوان اشفاق احمد: فن اور شخصیت) لکھا۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل اردو اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے ڈاکٹریٹ کیا۔ عملی زندگی میں تعلیم و تدریس سے وابستگی اختیار کی، مختلف سرکاری کالجوں میں تدریس اردو کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں، آج کل گورنمنٹ اسلامیہ کالج، لاہور کے شعبہ اردو سے وابستہ ہیں۔ گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کے تاریخی علمی و ادبی مجلے “کریسنٹ” کی مرکزی ادارت بھی ان کے ذمے ہے۔ اس کے علاوہ معروف ادبی جریدے ماہنامہ “کاغذی پیرہن” لاہور کے شریک مدیر ہیں۔ اردو میں صنف انشائیہ کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں، اس حوالے سے تخلیقی، تحقیقی اور تنقیدی زاویے سے پڑھنے لکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔
زیر نظر ویب سائٹ کے اجرا کا ایک مقصد اردو انشائیے کا فروغ اور اس موضوع پر بکھرے تخلیقی، تحقیقی اور تنقیدی مواد کو ایک جگہ یکجا کرنے کی کوشش بھی ہے۔
(تعارف : آصف احمد، بہاولپور، پاکستان)